خواتین  کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا، اے سی نارووال تہنیت بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا

  خواتین  کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا، اے سی نارووال تہنیت بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا

لاہور:  اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری  کو  خواتین کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا ، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ گریڈ 17 کی افسر اسسٹنٹ کمشنر تہنیت بخاری کیخلاف خواتین سے بدتمیزی کرنے کی شکایات تھیں جس پر متعلقہ حکام اور افسران نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا تے ہوئے  ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم د ے دیا ہے  ۔

خیال رہے کہ  چند روز قبل سوشل میڈیا پر  ایک  ویڈیو سامنے آ ئی  جس میں اے سی نارووال سیدہ تہنیت بخاری  کو خواتین سے بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری  نے  اے سی  نارووال کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فوری ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری  کیئے ہیں ۔