پاکستان نے بھارت الزامات اوردھکمیوں کو مسترد کر دیا

 پاکستان نے بھارت الزامات اوردھکمیوں کو مسترد کر دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  پاکستان نے بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نراوینے کے حالیہ الزامات اوردھکمیوں کو مسترد کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ان کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی مقامی مزاحمت پر بھارتی ظلم وبربریت کا نیتجہ ہے۔ حق خودارادیت کے لیے قانونی جدوجہد کودہشت گردی قراردینے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگی۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے عالمی برادری بھارت کو ذمہ دارانہ طریقے پر چلنے کے لیے کہے۔