حکومت پنجاب نے ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی سروس کھولنے کی اجازت دے دی

05:42 PM, 16 May, 2020

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا، ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی غور کیا گیا، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت،عسکری حکام،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک اورچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بڑے شاپنگ مالز کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاور لومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں