وزیراعظم  نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق اجلاس کل طلب کر لیا

05:48 PM, 16 May, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات پر منفی اثرات کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کل طلب کر لیا ہے ، چارروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تیزی سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان پر منفی اثرات کو کو کم کرنے کے لیے اقدامات کے لیے کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ، اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

منصوبہ بندی ، فوڈ ، سیکیورٹی ، توانائی اور خزانہ کے وزرا بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

مزیدخبریں