لاہور: اقراءعزیز نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ سے تمام شوبز شخصیات کو ان فالو کر دیا۔
ہانیہ عامر اوریاسر حسین کی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے بعد جہاں شوبز کی ساری شخصیات ہانیہ عامر کی حمایت میں کود پڑیں، وہیں اقراءعزیز نے خاموش رہنے کے بعدتقریبا سب شوبزشخصیات کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے ان فالو کر دیا۔
معروف اداکارہ اقراءعزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تمام شوبز شخصیات کو ان فالو کر دیا اور اس اقدام پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ تاہم یاسر حسین ابھی بھی ان کی فالونگ لسٹ میں موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے انتہائی قریبی دوست اور ساتھی اداکار عمران اشرف کو بھی ان فالو کردیا، تاہم اقراءعزیز کے اس اقدام پر عمران اشرف نے تنقید کرنے کی بجائے کہا کہ وہ اقراءکو فالو کرتے رہیں گے اور وہ دونوں اچھے دوست ہیں.