بیجنگ: سابق سینیٹر مشاہد حسین سے چین کے شہر بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران بالی ووڈ اداکار عامر خان نے بتایا کہ وہ معین اختر سے بہت متاثر ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھتے رہے ہیں۔
بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران سینیٹر مشاہد حسین اور بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مشاہد حسین کو بتایا کہ وہ مرحوم معین اختر کی لاجواب پرفارمنس اور کامیڈی سے بہت متا ثر ہیں۔
سینیٹر مشاہد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بیجنگ میں چینی صدر کی طرف سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں میری ملاقات بالی ووڈاداکار عامر خان سے ہوئی،عامر خان نے بتایا کہ وہ معین اخترمرحوم کی لاجواب پرفارمنس سے بہت متاثر ہیں اوروہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔