صادق آباد: صادق آباد کے علاقے کے ایل پی روڈ پر نجی بینک میں دھماکے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے بینک کی عمارت، قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبے میں سے 5 افراد کو زخمی حالت سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او صادق آباد کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے لیکن بظاہر یہ سلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔