قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری، 5 افراد شہید

10:42 AM, 16 May, 2019

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم جاری, ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ضلع پلواما کے شہر دالی پورہ میں بھارتی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ واقعے میں ایک کشمیری زخمی بھی ہوا اور بھارتی فوج نے صبح سویرے علاقے کو گھیرے میں لے کر ظالمانہ کارروائی کی۔

کشمیریوں نے ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ واقعے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔

مزیدخبریں