ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

10:07 PM, 16 May, 2018

استنبول: امریکی سفارتخانے کی مقبوصہ بیت المقدس منتقلی اور غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی شہادتوں سے اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہوگئے۔ اسرائیلی اقدام کے ردعمل میں ترکی نے بھی اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں، درجنوں فلسطینیوں کی شہادتوں کو 'نسل کشی' قرار دیا۔ اسرائیل نے ترک صدر کے بیان پر ترکی سفیر کی ملک بدری کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترکی نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
 واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے روز اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 60 سے زائد معصوم فلسطینی شہید جبکہ 2700 سے زخمی ہوگئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں