اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیئر رہنما چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں۔ پارٹی کو موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ انتہائی تشویشناک ہے، پہلے ہماری حکومت پر ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا الزام لگا، اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ محاز آرائی سے صرف پارٹی کو نہیں ملک کو بھی نقصان ہوگا۔ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں