مسلسل کرکٹ کھیلنے سے پرفارمنس متاثر ہوئی: محمد عامر

مسلسل کرکٹ کھیلنے سے پرفارمنس متاثر ہوئی: محمد عامر
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ زیادہ ورک لوڈ کی وجہ سے پرفارمنس متاثر ہوئی، دورہ انگلینڈ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ انگلینڈ دوسرا گھر ہے، باپ بننے کے بعد زندگی مزید پُرلطف ہوگئی، فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے پرفارمنس متاثر ہوئی، کیچ چھوٹنے پر افسوس ہوتا ہے مگر کوئی ایسا جان بوجھ کر نہیں کرتا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں