اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

08:06 PM, 16 May, 2018

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے، منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کیلئے تعاون پر چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں، چین نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ اورنج لائن ٹرین پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔ اورنج لائن منصوبہ پی ٹی آئی کی وجہ سے 22 ماہ تاخیر کا شکار رہا۔ منصوبے سے روزانہ لاکھوں افراد کو عالمی معیار کی سہولیات مہیا ہوں گی، ساڑھے 3 ماہ بعد ہم دن رات اورنج ٹرین پر سفر کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
 شہباز شریف نے مزید کہا کہ الزام خان نے 5 سال صرف الزام لگائے، عمران خان 5 سال تک نتھیا گلی کے پہاڑوں پر سوتے رہے۔ عمران خان کو عوامی مسائل کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں نہ سکول بنے نہ ہسپتال بنے اور نہ ہی میٹرو چلی۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبہ عام آدمی کیلئے ہے، پنجاب میں ہم نے جگہ جگہ، سکول ، ہسپتال اور میٹر و منصوبے مکمل کیے، اورنج لائن منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ
 انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کو بھی پنجاب کی طرف ترقی دیں گے، قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اپنی جان لگا دوں گا۔ ہم پل بناتے ہیں اور وہ اپنے علاقوں میں پل گراتے ہیں، یہ زرداری بھی اب مداری بن گیا ہے، عمران خان اور آصف زرداری دونوں مل گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں