اسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے پی ٹی آئی کے دھرنے کے کیس میں اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔
وفاق نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیاہے۔وفاق نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
وفاق کی اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا، ان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔
سرکار کی اپیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔