سلمان خان اور عامر خان 24 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

سلمان خان اور عامر خان 24 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ممبئی: بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ (عامر خان) نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان ان کے ساتھ آنے والی فلم میں کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان چاہتے ہیں کہ آنے والی میگا بجٹ فلم ’مہا بھارت‘ میں ان کے ساتھ پہلی بار دپیکا پڈوکون، دوسری بار امیتابھ بچن اور دوسری بار سلمان خان کام کریں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی پروڈکشن کمپنی، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
 سلمان خان اور عامر خان کے انتہائی قریبی فلم ساز نے بتایا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دبنگ ہیرو ’مہا بھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار ادا کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی ’بھارت‘ کے نام سے ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے ، لیکن ان کی فلم کی کہانی ’ہندو مذہب‘ کے گرد نہیں گھومتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں