قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

02:42 PM, 16 May, 2018

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملاقات۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر نیپالی آرمی چیف کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیپالی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ نیپال کے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں