چند گھنٹوں میں بجلی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، اویس لغاری

12:14 PM, 16 May, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا تھا چند گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ بریک ڈاؤن پر شام تک انکوائری مکمل ہو جائے گی۔

اویس لغاری نے کہا بجلی کے بریک ڈاؤن کا واقعہ پہلے بھی رونما ہو چکا ہے اور بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا وزارت کی جانب سے بجلی بحران سے متعلق ترجمان نے بیان دے دیا ہے اور بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات لے رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان کے الوداعی ناشتے میں چوہدری نثار کی عدم شرکت

تربیلا، مظفرگڑھ اور گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی۔ گذشتہ ایک گھنٹے سے پورے پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی بھی بند ہے جبکہ پارلیمنٹ کے کچھ فلورز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں