کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے ہونگی

 کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے ہونگی
کیپشن: سندھ کے کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلاات پرانے شیڈول کے مطابق ہونگی ،فوٹو فائل

کراچی : صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے فیصلے کے برعکس سندھ کے کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات کا پرانا شیڈول ہی بحال کردیاہے اورسندھ بھرکے سرکاری ونجی کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے اس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین واحدٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری
 
 سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے  بتایاکہ اس وقت کراچی سمیت پورے صوبے میں انٹرکے امتحانات جاری ہیں جو7جون تک جاری رہیں گے جبکہ کالجوں میں تعلیمی سیشن اسکولوں کے برعکس یکم اگست سے شروع ہوتاہے لہذافی الوقت تعطیلات کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات کالجوں کے سیشن اورامتحانات کودیکھتے ہوئے یکم جون سے شروع ہونگی اورکالج دوبارہ یکم اگست سے کھولے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیلات ایک وقت پر نہیں ہو رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں