پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین واحدٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

11:52 AM, 16 May, 2018

ڈبلن: آئر لینڈ سے واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کو ایک پوائنٹ ملا تاہم ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں آیا اب گرین کیپس کے پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر87 ہو گئی ہے۔

میزبان ٹیم کے خلاف شکست پر پاکستان کو 5 جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں2 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا لیکن گرتے پڑتے حاصل ہونے والی کامیابی نے یہ خطرہ ٹال دیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 10 کی فہرست میں بالترتیب بھارت (125)، جنوبی افریقہ (112)، آسٹریلیا (106)، نیوزی لینڈ(102)، انگلینڈ (98)، سری لنکا(94)، پاکستان (87)، بنگلہ دیش (75)،ویسٹ انڈیز (67) اور زمبابوے (2) شامل ہیں، آئر لینڈ کو اپنا کھاتہ کھولنے کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :امام الحق کی شاندار بیٹنگ ، پاکستان نے آئرلینڈ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
 
 خیال رہے کہ پاکستان نے آئر لینڈ کو واحد تاریخی ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں آئر لینڈ کے کیون اوبرائن کو ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں