لاہور: تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہو گئے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن اور متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے جب کہ این پی سی سی کے حکام کا کہنا ہے پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تربیلا پاور پلانٹ میں بریک ڈاؤن کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور پلانٹ سے شروع ہونے والی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کر گئے۔
مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل کی واجد ضیاء پر جرح جاری
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے۔ عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہو جائیں گے اور ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ ادھر پنجاب کی صنعتوں کو 10 گھنٹے لوڈشیدنگ کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا جس پر آج سے عملدرآمد ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں