لاہور: دنیا بھر میں رمضان المبارک کی شروعات کے دن کا انتظار ہے اور خیال کیا جارہاہے کہ دنیا بھر میں ایک لمبے عرصے بعد پہلی بار تاریخ رقم ہونے جارہی ہے جب ایک ہی دن دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبار ک کا پہلا روزہ رکھیں گے ،پاکستان سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبار ک کا چاند دیکھنے کے لیے کل رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہو اتھا جس میں کسی بھی ملک میں رمضان المبار ک کا چاند نظر نہیں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا ، اور جاپان میں بھی 1439 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا۔پہلا روزہ کل جمعرات 17 مئی کو ہو گا ۔پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ،
جبکہ دیگر ممالک جن میں انڈونیشیا ، ملائیشیا ، برونائی ، سنگاپور ، سلطنت عمان ، کویت ، عراق ، ایران ۔ فلسطین ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے ۔ ان تمام ممالک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ۔اسطرح ایک لمبے عرصے بعد پہلی بار دنیا بھر کے مسلمان ایک ہی دن رمضا ن المبارک کا پہلا روزہ رکھیں گے ۔مسلمانوں کی یکجہتی کی ایک اور مثال دیکھنے کو مل جائیگی ۔