دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ششانک منوہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دوبارہ بلامقابلہ آزاد چیئرمین منتخب ہو گئے اور وہ 2 سال تک اپنی ذمے داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ ششانک منوہر 2016 میں آئی سی سی کے پہلے انڈیپنڈنٹ چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اب وہ مزید دو برس تک ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا، امیدیں حسرت میں بدل گئیں
منوہر نے گزشتہ 2 سالہ دور کے دوران بگ تھری کے خاتمے سمیت کرکٹ کے کھیل میں اہم اصلاحات کیں جبکہ اس کے علاوہ انہی کے دور میں آئی سی سی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر کی تقرری بھی ہوئی۔
انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں کیں جس سے زیادہ سے زیادہ ممالک کو آئی سی سی کا ممبرز بننے کا موقع ملے گا۔
منوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے اور میں تمام ڈائریکٹرز کا مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی میرے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہر ہ خان کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے،تصاویر نے دھوم مچادی
انہوں نے کہا کہ میں نے 2016 میں چیئرمین منتخب ہونے پر جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور اب اگلے دو برس کے دوران بھی پوری دنیا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کروں گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں