کیکڑے کے خول سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کا طریقہ ایجاد

11:36 PM, 16 May, 2017

نیوویب ڈیسک

تائیوان کے ماہرین نے کیکڑے کے خول سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کا طریقہ ایجاد کر لیا۔

تائیوان نیشنل اوشن یونیورسٹی کے ماہرین نے نے کہا کہ کیکڑے کے خول کا سفوف بناکر اس میں چاندی کے نینو ذرات ملاکر ان کی کم شدت کی مقدارکو مچھروں والے پانی کے ذخائر پر چھڑکا جائے تو اس سے ملیریا کی وجہ بننے والے مچھر، انڈے اور ان کے لاروے بہت تیزی سے ختم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ذرات مچھر کے جسم میں سرایت کرکے اس کے خلیات کو تباہ کردیتے ہیں اور اس کا حیاتیاتی چکرلائف سائیکلٞ متاثر ہوجاتا ہے جبکہ اس محلول کے پانی پر چھڑکائو سے پانی میں موجود خطرناک ترین بیکٹیریا بھی ختم ہوجاتے ہیں جن میں نمونیا اور دیگر امراض کی وجہ بننے والے جراثیم بھی شامل ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں