شکاگو: مایہ ناز موبائل فون کمپنی ” موٹرولا“ نے اپنے سستے ترین سمارٹ فونز ”موٹو سی “ اور ”موٹو سی پلس “ متعارف کرا دیئے ہیں۔جنہیں ابتدائی طور پر ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں فونز میں فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ موٹو سی میں بیک پر پانچ میگا پکسل اور موٹو سی پلس میں آٹھ میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔اسی طرح سی پلس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ دوسرے فون میں بیٹری کی طاقت 2350 ایم اے ایچ ہے۔دونوں فونز میں بس یہی فرق نہیں، بلکہ موٹو سی پلس کی اسکرین بھی دوسرے سے زیادہ بڑی ہے۔16 جی بی اسٹوریج والے سی پلس میں ڈوئل سم سلاٹ دیا گیا ہے ۔ موٹو سی میں آٹھ جی بی اسٹوریج ہے جس کا تھری جی ورڑن 89 یورو (10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی ورڑن 99 یورو (11 ہزار روپے سے زائد) کا ہے۔اس کے مقابلے میں موٹو سی پلس کی قیمت 119 یورو (ساڑھے تیرہ ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
موٹرولا کےسستے ترین ”موٹو سی اور موٹوسی پلس “ متعارف
شکاگو: مایہ ناز موبائل فون کمپنی ” موٹرولا“ نے اپنے سستے ترین سمارٹ فونز ”موٹو سی “ اور ”موٹو سی پلس “ متعارف کرا دیئے ہیں۔جنہیں ابتدائی طور پر ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
11:09 PM, 16 May, 2017