لاہور: مصباح الحق کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں فتحیاب ہونے والے پاکستانی کپتانوں کی صف میں شامل ہوگئے۔
مصباح الحق سے قبل عبدالحفیظ کاردار 1958، عمران خان1992 اور راشد لطیف 2003 میں بطور کپتان آخری ٹیسٹ میں سرخرو ہوکر میدان سے باہر گئے تھے۔واضح رہے کہ مصباح الحق نے اپنی قیادت میں 11سیریز جیتیں، یوں انھوں نے بطور کامیاب ترین ایشین قائد نام درج کرایا، اس سے قبل بھارتی ساروگنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی 9، 9فتوحات حاصل کرچکے ہیں۔