لاہور: گزشتہ چند دنوں قبل فیس بک ایموجیز میں پھول نما جامنی رنگ کا ایموجی سامنے آیا جسے دیکھ کر ہر شخص ایک تجسس کا شکار ہو گیا اور جاننے کی کوشش کرنے لاگا کہ اسے کیوں شامل کیا گیا تاہم اب اسے فیس بک میں شامل کرنیکی اصل وجہ سامنے آگئی۔
سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ ایموجی 14 مئی کو دنیا بھر کے 80 ممالک میں منائے جانے والے ”مدرز ڈے“ کی مناسبت سے شامل کیا گیا تھا۔ فیس بک نے ماو¿ ں کا عالمی دن منانے کیلئے اس ایموجی کو شامل کیا تھا تاکہ دنیا بھر کے افراد اپنی والدہ کی فیس بک پوسٹ پر اس کے ذریعے پیار کا اظہار کر سکیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماو¿ ں کا عالمی دن گزر چکا ہے اور یہ اب بھی ان ایموجیز کے ساتھ موجود ہے لہٰذا آئندہ اس قسم کے کسی بھی تہوار میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی کے ساتھ محبت اور خلوص ظاہر کرنے کیلئے تھینک فل‘ یعنی جامنی رنگ کے پھول استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ماو¿ ں کے عالمی دن کے موقع پر ہم ”پھول والے ردعمل“ کے ذریعے چند ممالک میں لوگوں کی صلاحیتوں کا امتحان لے رہے ہیں۔