نیو یارک: امریکی ماہرین صحت نے کہا کہ کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات ،مصنوعی معدنی اجزاء ،ملٹی وٹامنز اورفریزر میں زیادہ عرصہ سے رکھی اشیاء، کا بکثرت استعمال گردوں کے امراض کا سب سے بڑا سبب ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یورک ایسڈ، یوریا کریٹینائن اور دوسرے نقصان دہ عناصر کو پیشاب کے ساتھ جسم سے باہر نکالنے کا اہم کام گردے سر انجام دینے کے ساتھ انسان کے خون کو صاف کر کے کئی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ تاہم کولڈ ڈرنکس، بیکری مصنوعات ،مصنوعی معدنی اجزاء ،ملٹی وٹامنز اورفریزر میں زیادہ عرصہ سے رکھی اشیاء، کا بکثرت استعمال گردوں کے امراض کا سبب بنتی ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردوں کے امراض سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ درجہ بالا اشیاء کے ساتھ ساتھ چھلکے سمیت ٹماٹر، پالک،پروٹین ،کیلیشیم اور فولاد والی غذائوں اور چاول کے استعمال سے پر ہیز کرتے ہوئے سادہ غذا کھائیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔