ممبئی : پریانکا چوپڑا دوبارہ امریکن ٹی وی سیریز "کوانٹیکو 3 "میں ایلیکس پاریش کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔امریکن ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے 2 سیزن مکمل کر لئے ہیں جس کے تیسرے سیزن کا جلد آغاز ہو گا ۔کوانٹیکو میں ایف بی آئی اہلکار ایلیکس پاریش کا کردار کرنے والی سابق مس ورلڈ اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوانٹیکو 3 "کا جلد آغاز ہو گاجس کے لئے وہ بہت پرجوش ہیں ۔