ملائکہ اروڑہ نے ایک تقریب میں سب کے سامنے حیران کن حرکت کردی

ملائکہ اروڑہ نے ایک تقریب میں سب کے سامنے حیران کن حرکت کردی

08:10 PM, 16 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑ کے درمیان 18 سال کے بعد  کچھ روز پہلے باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے اور ارباز نے بھی سابقہ اہلیہ کو بیٹے کی تعلیم وپرورزش اور نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن اب ایک تقریب میں اداکارہ نے سب کے سامنے حیران کن حرکت کردی۔

گزشتہ روز ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طلاق کے بعد ممبئی کی  ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا نام سابق شوہر کے خاندانی نام ’’خان‘‘ کے ساتھ لکھا تھا جس پر اداکارہ نے اعتراض کیا اور منتظمین سے’’خان ‘‘ لفظ ہٹانے کو کہا لیکن پھر خود ہی اپنے نام کی تختی سے ’’خان‘‘ والا حصہ پھاڑ دیا جس پر تقریب میں موجودشرکا بھی حیران رہ گئے۔

مزیدخبریں