ممبئی: اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم “پدماوتی”کی شوٹنگ سے بریک لے کر بنگلور چلی گئیں۔اداکارہ سخت مصروفیات کے باوجود اپنے کزن کی شادی میں شریک ہونے کے لئے بنگلور روانہ ہو گئیں ۔ دیپیکا اور ان کی کزن بچپن سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں،اسی لیےدیپیکا انہیں اس کی شادی پر تنہا نہیں چھوڑ نا چاہتی تھیں۔
دیپیکا نہ صرف اپنی کزن کی شادیخصوصی ڈانس بھی پر فام کریں گی۔ کس گانے پر رقص کرنے والی ہیں یہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ شادی میں دیپیکا کے علاوہ ان کے تقریباً تمام گھر والے شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،تو ان کے پاس اپنے تمام خاندان والوں سے ملنے کا یہ ہی موقع ہے کیونکہ اس کے بعد وہ واپس فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔