عاطف اسلم کا نیا گانا ”مسافر“ آتے ہی چھا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی آئندہ آنے والی فلم ’سوئٹی ویڈز این آر آئی‘ کیلئے مایہ ناز پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا شاندار گانا ”مسافر دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو بھا گیا ، جس پر عاطف اسلم کا یہ گانا ریلز کے ساتھ ہی وائرل ہوگیا۔

07:29 PM, 16 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی آئندہ آنے والی فلم ’سوئٹی ویڈز این آر آئی‘ کیلئے مایہ ناز پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا شاندار گانا ”مسافر دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو بھا گیا ، جس پر عاطف اسلم کا یہ گانا ریلز کے ساتھ ہی وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے نئی آنے والی بالی ووڈ فلم ”سوئٹی ویڈز این آر آئی“ میں اپنی آوازمیں ایک اور گانا ریکارڈ کرادیا جو محض 24 گھنٹوں میں ہی ہٹ ہوچکا ہے اوربھارت میں بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔ پالک منچل کا لکھا گیا عاطف اسلم کا گانا مسافر گزشتہ روز ریلیزکیا گیا جب کہ گانے کوایک ہی دن میں سوشل میڈیا پر10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارعاطف اسلم نے عرفان خان اورصباقمر کی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کے لیے گیت ”حور“ ریکارڈ کرایا ہے۔

مزیدخبریں