مدینہ: سعودی عرب میں حکام نے گاڑی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں گیس بھرواتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں،سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں اور اپنی گاڑیوں کے انجن بند رکھیں۔
شہری دفاع کے مطابق کسی بھی شخص نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اسے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے گیس اسٹیشن مالکان کو احتیاطی تدابیر اپنے اسٹیشنوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوسزا بگتنی پڑے گی۔