بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں,ماورا حسین

بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں,ماورا حسین

05:44 PM, 16 May, 2017

لاہور: ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین کا کہناتھا  کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ انڈیا  میں بھی پسند کیا گیا جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی یا عریانی کا سہارا لے کر کام نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے وہ کام کرنا پسند کیا جو شائقین  بھی پسند کرتے ہیں‘ میں بہت سارے  کام کرچکی ہوں ، اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

مزیدخبریں