اسلام آباد: معروف اداکارو ماڈلعدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے ہمیشہ ہی سے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن کچھ دیر بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی ڈراموں کی جگہ لینے کی کوشش کی جس وجہ سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن اب موجودہ حالات میں پھر سے بہت تبدیلی رونما ہو چکی ہے اور اب اس وقت پاکستان کے ڈراموں کی کہانیاں اور فنکاروں کی پرفارمنس بہت عمدہ ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بات کی بڑی خوشی ہے کہ پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی طرف آ رہے ہیں۔ پڑھی لکھی نوجوان نسل کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے۔