جرمنی کو ترکی اور بغاوت کرنےوالوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، ترک وزیر اعظم

05:26 PM, 16 May, 2017

نیوویب ڈیسک

استنبول:  ترک وزیراعظم بینالی یلدرم نے کہا ہے کہ جرمنی کو انقرہ اور مبینہ فوجی بغاوت میں ملوث افراد میں سے دوستی کے لئے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا  کہ اگرجرمنی کو انقرہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں تو برلن میں پناہ لینے والے ترک فوجیوں کو ہمارے حوالے کرے تاکہ ان کو عوام کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

گزشتہ سال فوجی بغاوت ناکام رہی جن میں سے چند فوجی حکام کو برلن میں سیاسی پناہ دی گئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناﺅ پیدا ہوا تھا۔

مزیدخبریں