سندھ اسمبلی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

کراچی: قرار داد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءخرم شیرزمان نے پیش کی جسے  متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر وفاق کو آڑے پر سخت تنقید کی۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ واجبات کی ادائیگی کے باوجود سندھ میں 20,20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے لوگ بل دیتے ہیں لیکن بجلی نہیں ملتی۔ سندھ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اس مئلے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے۔

وفاقی وزیر عابد شیر علی کے اس بیان پر کہ بل دیں گے تو بجلی ملے گی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ لاجک سمجھ نہیں آئی کہ بل دیں گے تو بجلی ملے گی۔ سندھ نے تمام واجبات ادا کر دیئے ہیں ہمارے پاس واجبات کی ادائیگی کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ وفاق کو ٹیرف کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ وفاق کی طرف سے درآمدی کوئلے کے منصوبوں کی دھڑا دھڑ منظوی دی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں