لاہور:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری فلم انڈسٹری سے زیادہ کامیاب ہے اور ان ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار وں کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں ان میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جو اب اتنے عرصے سے اداکاری کر رہے ہیں کہ اب ان کے بچے بھی ان کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔ان میں بہت سے ایسے اداکار ہوں گے جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہو گا کہ یہ ان کی اولاد ہیں ۔یہاں ہم ذکر کریں گے ایسے ہی کچھ والدین کا جن کے بچے اب کامیاب ا داکار ہیں۔
1۔میشا شفیع اور فارس شفیع
گلوکارہ میشا شفیع اور فارس شفیع دونوں اداکارہ صبا حمید کے بچے ہیں۔
2۔شہروز سبزواری
شہروز سبزواری مشہور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔
3۔مہرین راحیل اور دانیال راحیل
مہرین اور ماڈل دانیال دونوں سینئیر اداکارہ سیمی راحیل کی اولادیں ہیں۔
4۔فیصل قریشی
فیصل قریشی مشہور اداکارہ افشاں کے بیٹے ہیں۔
5۔میرا انصاری
میرا ہر دلعزیز اداکارہ بشری انصاری کی بیٹی ہیں۔
6۔یاسر اور دانش نواز
دونوں اداکار معرود اداکار نواز بلوچ کے بیٹے ہیں۔
7۔ندا یاسر
ندا یاسر مشہور پروڈیوسر کاظم پاشا کی بیٹی ہیں۔
8۔ایمان علی اور رائمہ علی
ایمان اور رائمہ علی بہت سینئیر اداکار عابد علی کی بیٹیاں ہیں۔
9۔فہد مصطفی
ماڈل،میزبان اور اداکار فہد مصطفی نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامہ اداکار صلاح ایدین تونیو کے بیٹے ہیں۔
10۔فاطمہ آفندی
فاطمہ پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں۔