پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ،میدانی علاقوں میں پرائمری سکول یکم جون سے 3ماہ کیلئے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں سرکاری و نجی پرائمری سکول یکم جون سے 31اگست تک بند رہیں گے جبکہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی تعطیلات15جون سے شروع ہونگی، اسی طرح پہاڑی علاقوں میں قائم سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 31اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ارسال کیاگیا ہے ۔