پشاور: گو نواز گو کے بعد پیش ہے گو فرزانہ گو ۔پاکستان کی روایتی سیاست نے خواجہ سراﺅں کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ۔ خیبر پختونخوا کے باغی خواجہ سراﺅں نے متوازی تنظیم قائم کرکے فرزانہ کی جگہ لیلیٰ کو نیا صدر منتخب کردیا ۔
پاکستانی سیاست کا اثر یا مفادات کی جنگ؟ خیبر پختونخوا کے خواجہ سراﺅں نے اپنی منتخب کردہ صدرفرزانہ کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا اورالگ تنظیم قائم کرکے لیلیٰ کو نیا صدر بھی چن لیا۔پشاور پریس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سراﺅں کا کہنا تھا کہ فرزانہ نے اقربا پروری کا بازار گرم کیا تھا ،ان کیلئے آئندہ تنظیم میں کوئی جگہ نہیں ،لیلیٰ شی میل ایسوسی ایشن کی متفقہ صدر ہیں۔
خواجہ سراوں نے اعلان کر دیا کہ آج کے بعدخواجہ سراﺅں کے کسی بھی معاملے میں فرزانہ نے حصہ لیا تو وہ سڑکوں پر نکل آئینگے۔