لعل شہباز کے عرس سے مشکوک شخص گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

03:56 PM, 16 May, 2017

ندیم حسن کلیر

سیہون شریف : حضرت سخی شہباز قلندر کے عرس پر پاکستان بھر سے عقیدت مند آتے ہیں۔ عرس کا آج دوسرا دن ہے ۔ جہاں پر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ مشکوک شخص کو مزار کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ۔مقامی پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو مزار کے گولڈن گیٹ کے اندرونی احاطے سے گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے پاکستانی اور افغان کرنسی برا?مد ہوئی ہے۔ پاکستانی کرنسی پر کراس کانشان لگاہواہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے پاس سے 4 افراد کی تصاویر بھی برا?مد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر ملک بھر سے زائرین کی بہت بڑی تعداد سہون شریف کا رخ کرتی ہے، عرس کے موقع پر ہوٹل مالکان اور ریسٹورنٹس پر کھانے پینے والے افراد کا رش ہوتا ہے تو وہیں لنگر کی تقسیم کے مقامات پر بھی لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔
 مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مزیدخبریں