نئی دہلی: بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تلخی ہیگ میں بھی دیکھنے کو ملی۔ انٹرنیشنل ورٹ آف جسٹس(آئی سی جے )میں لبھوش یادھو کے معاملہ کی سماعت سے پہلے بھارتی افسر نے ایک پاکستانی افسر سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ہاتھ ملانے کی بجائے انہوں نے سلام کیا۔
ہندوستانی وزارت خارجہ میں پاکستان کے محکمہ کے سربراہ دیپک متل نے پاکستان کے جنوبی ایشیا اور سارک کے ڈی جی محمد فیصل سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس کی بجائے انہوں نے سلام کیا۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ متل نے پاکستانی ٹیم کے کچھ ارکان جن میں پاک اٹارنی جنرل بھی شامل تھے،سے ہاتھ ملایا۔گزشتہ ہفتہ جاپان میں ایک پروگرام کے دوران جب وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور پاکستان کے وزیر خزانہ ایک اسٹیج پر آئے تھے ، تب بھی بھارتس -پاکستان کے رشتوں میں چل رہی کشیدگی دیکھنے کو ملی تھی۔
کلبھوش یادیو کو پھانسی کی سزا اور دو بھارتی فوجیوں کے سرحد پر سر کاٹے جانے کے معاملہ کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی دوریاں آئی ہیں۔کلبھوش معاملہ کو لے کر بھارت نے آئی ایس جے کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ آٹھ مئی کو انہیں پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں