اسلام آباد: جے آئی ٹی کی نان سٹاپ تحقیقات جاری ہیں اور رقم کی منتقلی کا کھوج لگانے کے لیے سوالنامہ آخری مراحل میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے منی ٹریل جاننے کے لیے سوالنامہ شریف فیملی کو ارسال کرے گی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پاناما کیس سے متعلق نیب ریکارڈ بھی موصول ہو گیا ہے۔ نیب کی طرف سے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے لکھے گئے مراسلے کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرانے سے قبل شریف فیملی کو سوالنامہ بھیجنا چاہتی ہے۔ جے آئی ٹی اپنی پہلی رپورٹ 22 مئی کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔
گزشتہ روز جے آئی ٹی کی جانب سے شریف فیملی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے منی ٹریل سے متعلق ثبوت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں، شریف فیملی کی ٹیکس ریٹرنز اور حدیبیہ پیپرز ملز کیس کا بھی موازنہ کیا گیا۔
واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی نے 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں