فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی جی رینجرز سندھ کو مل گیا

02:17 PM, 16 May, 2017

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملہ کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کو دے دیا ہے۔

عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں رہنماوں کو گرفتار کر کے 31 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت دونوں رہنماؤں کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری پہلے جاری کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری اور میڈیا ہاوسز پر حملے کا الزام ہے اور ان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں