لاہور: پاکستان میں پرو ریسلنگ کے فروغ کے لیے نجی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ جہاں بین الااقوامی کرکٹرز کے نا آنے کی وجہ سے ملکی ساخت کو کافی نقصان پہنچا ہے وہیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان میں لانے کے لیے کو ششیں جاری ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اگلے ماہ 17 جون سے کراچی ، لاہور ، اور اسلام آبا د میں ہنگری ، امریکہ کے بہترین ریسلر ز اپنے جوہر دکھائیں گے ۔ ریسلر زکے شیڈو ل کے مطابق 17مئی 19مئی اور 21مئی کو بلترتیب کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں ریسلنگ ایونٹ منعقد ہوں گے۔
یہ پہلی بار ہو گا کہ مرد ریسلرز کے ساتھ چار خواتین ریسلرز بھی حصہ لے رہی ہیں ۔کراچی میں مقابلے کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس ، لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور اسلام آباد میں لیاقت جمنیزیم میں ہوں گے ۔
تمام مقابلوں کی ٹکٹس کی آن لائن فروخت ہو گی اور ٹکٹ کی قیمت 1500سے لیکر ایک لاکھ پینتیس ہزار تک رکھی گئی ہے ۔