دبئی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی سائبر حملے کی زد میں آ گئے ہیں۔ مشہور باکسر کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا۔ عامر خان نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دن دو بجے سے میرا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے لہذا میرے نمبر پر میسجز یا کال نہ کریں۔
اس حملے کے بعد عامر خان اور ان کی بیوی نے دبئی کے پولسی اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ ان کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں دنیا بھر میں کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر شدید سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک ہو گئے۔ ان اداروں سے کمپیوٹر کھولنے کے لیے تین سو ڈالر بِٹ کوئن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔
امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 100 ملکوں میں اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں