کشمیر میں جو ہورہا ہے غلط ہے سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے:ہما قریشی

01:16 PM, 16 May, 2017

ممبی:بالی ووڈ  اداکارہ ہما قریشی اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے بالی ووڈ میں خاصی شہرت رکھتی ہیں اور ایک اچھی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ہما قریشی بنیادی طور پر کشمیر سے تعلق رکھتی ہیں اگرچہ وہ پلی بڑھی دہلی میں ہیں لیکن ان کی ماں کا تعلق کشمیر سے ہونے کی بنا پر ان کا کشمیر سے گہرا تعلق ہے اس لیے وہ کشمیر آتی جاتی رہتی ہین اور ان کو یہ خوبصورت وادی بہت پسند ہے ۔ حال ہی میں ہوئے ایک انٹرویو میں ہما کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ بھی کشمیر میں ہو رہا ہے سراسر غلط ہے اور اس کا مل کر حل نکالنا ہو گا ۔بہت دکھ ہوتا ہے وہاں کے حالات دیکھ کر جب معصوم لوگوں کی صبح کرفیو کے ساتھ ہوتی ہے ‘۔

ہما قریشی کے بھائی ثاقب بھی ان کے ساتھ ایک نئی آنے والی ہارر فلم میں کام کریں گے فلم کا نام ’دوبارہ‘ ہے ۔بھائی بہن کی یہ جوڑے پہلی دفعہ کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گی۔۔ یہ فلم ہالی وڈ کی مشہور فلم 'اوكيولس' کی ریمیک ہے۔

ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے زیادہلوگوں نے ان کے کام کو دیکھا اور سراہا۔

مزیدخبریں