خیرپور:خفیہ اداروں کی کارروائی، یونیورسٹی کی لاپتا طالبہ بازیاب

10:26 AM, 16 May, 2017

نیوویب ڈیسک

خیرپور:خفیہ اداروں نے کامیاب کارروائی کے دوران شاہ لطیف یونیورسٹی کی طالبہ فوزیہ کو بازیاب کرالیا، طالبہ فوزیہ چنڑ 10 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔گزشتہ روز خفیہ اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خیرپور کے قریب شاہ لطیف یونیورسٹی کی لاپتا طالبہ فوزیہ کو بازیاب کرالیا، طالبہ فوزیہ چنڑ دس روز قبل لاپتا ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق فوزیہ کو حساس اداروں کی جانب سے پولیس کے حوالے کیا گیا، پولیس فوزیہ کو عدالت میں پیش کرے گی۔واضح رہے کہ فوزیہ ایم اے فائنل کی طالبہ ہے، جو پیپر دینے کے بعد گھر نہیں لوٹی تھی، ورثا کی اطلاع پر تھانہ شاہ لطیف میں فوزیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی۔

یاد رہے شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم ایس سی فائنل (باٹنی)کی طالبہ 22سالہ فوزیہ پروین ولد حاجی خان چنڑ گزشتہ 3روز سے پرسرا ر طور پر لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کا مقدمہ لاپتہ ہونے والی لڑکی کے بھائی وسیم چنڑ کی مدعیت میں 365/B-PPCکے تحت شاہ لطیف تھانے میں درج کیا گیا ،اس سلسلے میں شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایم ایس سی کی طالبہ فوزیہ پروین کو پوائنٹ کے ڈرائیور عبد اللطیف کھوسو نے اغواء کیا تھا  معاملے کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہیں جبکہ معاملے سے متعلق پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے ۔

اس سلسلے میں ایس پی عمران مرزا نے اپنی دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ فوزیہ پروین کو حیدرآباد کے رہائشی عبد اللطیف کھوسو نے اپنے مسلح افرا د کے ساتھ ملکر اغواء کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ،مغوی نوجوان لڑکی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جلد مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا جائے گا ،ایس پی عمران مرزا نے کہا کہ جامعہ لطیف میں زیر تعلیم اغواء ہونے والی لڑکی کا مذہبی رجحانات یا انتہا پسندی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں جلد طالبہ کو بازیاب کراکے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیں گے ۔

مزیدخبریں