لاہور: ملک کے بیشترعلاقوں میں بادل برس پڑے۔ گرمی کی چھٹی ہوئی تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ، کراچی میں بدستور گرمی کے ڈیرے ہیں۔ جبکہ موسم کاحال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران پشاور، اسلام آباد، ، گوجرانوالہ، لاہور اور دیگر شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برس پڑے۔باغوں کے شہر لاہور میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد آج موسم نکھرانکھرا ہے۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی گرمی کازور ٹوٹا تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی ہلکی بارش سے موسم کامزاج بدل گیا۔ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کسی حدتک کمی ہوگئی ،آج پارہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانے والے کہتے ہیں کہ اگلے چوبیس گھنٹے کےد وران اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، قلات، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، سکھراور لاڑکانہ میں ر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔