ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان بحیثیت اداکار تو سب کے دلوں کی دھڑکن بن ہی چکے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے گلوکاری بھی کی ہے لیکن یہ گلوکاری ہندی فلموں کے لیے تھی لیکن اب سلو بھائی نے مراٹھی زبان میں بھی گلوکاری شروع کردی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے پہلی باراپنی آوازمیں ہدایتکارمہیش منجریکرکی آنے والی نئی مراٹھی فلم ’فرینڈ شپ ان لیمیٹڈ‘ کے لیے مراٹھی زبان میں گانا ریکارڈ کرایا ہے۔
سلمان خان کی گائیکی کے حوالے سے کمپوزروشال مشرا کا کہنا تھا کہ اداکارنے گانا پورے 45 منٹ میں ریکارڈ کرایا اوران کی گائیکی سے خاصے متاثرہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے گانا ’گچی‘ ریکارڈ کرایا جوکہ 1956 کی فلم ’چوری چوری‘ کا پرانا گانا ’پنچھی بنوں اڑتی پھروں‘ کا نیا ورژن ہے۔
سلمان خان کے لیے مشکل گانے کو آسان بنانے کے لیے پہلے کمپوزرنے اسے اپنی آواز میں متعدد بارگایا جس دوران سلمان خان کمپوزرکی گائیکی کو بہت دھیان سے سنا اورپھرانہوں نے وہی گانا 45 منٹ میں ریکارڈ کرادیا جب کہ مراٹھی زبان میں کچھ لفظوں کی غلط ادائیگی پرسلمان نے دوبارہ گانا بھی ریکارڈ کرایا تھا۔