شامی حکومت نے جیل میں قید ہزاروں قیدیوں کوقتل کیااورلاشیں جلادیں،امریکہ

11:42 AM, 16 May, 2017

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ شامی حکومت نے جیل میں قید ہزاروں قیدیوں کو قتل کیا اور ان کی لاشیں جلادی ہیں۔امریکی حکام کے مطابق شام کے حکام نے دارالحکومت دمشق کے صیدنیہ جیل کے نزدیک ایک شمشان گھاٹ بنا رکھاہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں قیدیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں جلائی گئیں۔

محکمہ خارجہ میں مشرق قریب کے امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیورٹ جونز نے ایک بیان میں کہا کہ جیل کے نزدیک واقع اس شمشان گھاٹ کو ممکنہ طور پر لاشیں ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس جیل میں شام میں دوہزار گیارہ سے جاری خانہ جنگی کے دوران میں ہزاروں افراد کو قید کیا گیا ہے۔

یاد رہے شام میں 2011 سے جاری جنگ میں تین لاکھ افراد قتل ہوگئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو کر دینا کے مختلف ملکوں میں پناہ گزین ہیں۔ شام کا پورا ملک کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں