سیہون شریف: سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کا عرس جاری ہے جس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پہلے روز گورنر سندھ نے مزار پر حاضری دی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی عرس میں شریک ہوئیں۔ عقیدت مندوں کی دھمال بھی جاری رہی ہے۔ مردوں اور خواتین کیلئے دھمال کورٹ میں علیحدہ علیحدہ انتظام کیا گیا۔ سکیورٹی انتظامات کے بارے میں ایس ایس پی جامشورو نے کہا کہ کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے پورے علاقے کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے رواں سال 16 فروری کو درگاہ کے اندرونی حصے میں اس وقت خودکش دھماکا ہوا جب وہاں زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور دھمال ڈال رہے تھے۔
خود کش دھماکے میں 76 افراد شہید اور 250 زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔